گلگت بلتستان کی ترقی کے لیے نئی حکومت کے ساتھ مل کر کام کریں گے: وزیراعظم

اسلام آباد(رم نیوز)وزیراعظم شہباز شریف نے نو منتخب وزیراعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ وفاقی حکومت خطے کی ترقی اور عوام کی فلاح کے لیے نئی حکومت کے ساتھ مکمل تعاون کرے گی۔ انہوں نے گلگت بلتستان میں 100 میگاواٹ سولر پروجیکٹ، دانش سکولوں اور 'پاکستان آسان خدمت سینٹر' کے قیام کے عزم کا اعادہ کیا۔