پاک ایران وزرائے داخلہ ملاقات: سکیورٹی اور انسدادِ دہشت گردی میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

اسلام آباد(رم نیوز)وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی سے ایران کے وزیرِ داخلہ سکندر مومنی نے اسلام آباد میں ملاقات کی، جس میں دوطرفہ تعلقات، تجارتی روابط اور علاقائی سکیورٹی پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔ ملاقات میں انسدادِ دہشت گردی، انسدادِ منشیات، اور غیر قانونی امیگریشن و انسانی سمگلنگ کی روک تھام کے لیے باہمی تعاون کو مزید مضبوط بنانے پر اتفاق کیا گیا۔ اس کے علاوہ، افغان سرحد سے ہونے والی دہشت گردی اور منشیات کی سمگلنگ کو روکنے کے لیے مشترکہ حکمتِ عملی اور بہتر کوآرڈینیشن اپنانے پر زور دیا گیا۔ محسن نقوی نے پاکستان کی جانب سے ایران کے ساتھ تمام شعبوں میں تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ کیا۔