فلپائن(رم نیوز)امریکی وزیرِ خارجہ مارکو روبیو نے 'آسیان' اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ اب بھی ایران کے ساتھ مذاکرات کے ذریعے بحران کا حل چاہتا ہے، تاہم ایران اس حوالے سے سنجیدگی نہیں دکھا رہا۔ انہوں نے کہا کہ ایران نے ماضی کے وعدوں پر عمل نہیں کیا اگر وہ سنجیدہ ہوا تو امریکہ بھی آگے بڑھے گا، ورنہ اپنے اور اتحادیوں کے مفادات کا تحفظ کرے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ آبنائے ہرمز پر ایرانی کنٹرول کی کوشش بین الاقوامی قوانین کے خلاف اور عالمی سمندری راستوں کی سلامتی کے لیے خطرناک ہے۔
امریکہ ایران کے ساتھ بحران کا سفارتی حل چاہتا ہے: مارکو روبیو