پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتیں جاری،پیٹرول 320.73 اور ڈیزل 367.21 روپے فی لیٹر

اسلام آباد(رم نیوز)اوگرا کے نئے نوٹیفکیشن کے تحت ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ کر دیا گیا ہے۔ پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے 93 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے، جس سے اس کی نئی قیمت 320 روپے 73 پیسے فی لیٹر ہو گئی ہے۔ ہائی سپیڈ ڈیزل کے نرخوں میں 7 روپے 15 پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے اور اس کی نئی قیمت 367 روپے 21 پیسے فی لیٹر طے پائی ہے۔ اسی طرح مٹی کا تیل 6 روپے 78 پیسے مہنگا ہو کر 289 روپے 37 پیسے فی لیٹر کی سطح پر پہنچ گیا ہے۔