دریاؤں میں طغیانی: چناب اور سندھ میں سیلابی صورتحال

لاہور(رم نیوز)مون سون بارشوں کے باعث پنجاب کے دریاؤں میں پانی کا بہاؤ تیز ہو گیا ہے۔ پی ڈی ایم اے کے مطابق دریائے سندھ میں کالا باغ اور چشمہ کے مقام پر نچلے درجے کی، جبکہ دریائے چناب میں خانکی کے مقام پر درمیانے اور مرالہ و قادر آباد کے مقام پر نچلے درجے کی سیلابی صورتحال ہے۔ بارشوں کا نیا سلسلہ 24 جولائی تک جاری رہنے کی پیشگوئی ہے، جس کے باعث بالائی علاقوں سے آنے والے پانی کی وجہ سے دریاؤں میں طغیانی مزید بڑھنے کا خدشہ ہے۔