پاک امریکہ وزرائے خزانہ کی اہم ملاقات، معاشی تعاون اور سرمایہ کاری بڑھانے پر اتفاق

اسلام آباد(رم نیوز)وفاقی وزیرِ خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب نے امریکی ہم منصب سکاٹ بیسنٹ سے ملاقات کی، جس میں دوطرفہ معاشی تعلقات اور سرمایہ کاری کے فروغ پر اتفاق کیا گیا۔ ملاقات میں وزیرِ خزانہ نے ملکی معاشی اصلاحات کو اجاگر کرتے ہوئے زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافے اور عالمی مارکیٹ تک رسائی کے لیے امریکی تعاون پر زور دیا، جبکہ دونوں رہنماؤں نے معاشی شراکت داری کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔