جون 2027ء تک صوبے کے 2 لاکھ 75 ہزار گھرانوں کو مفت سولر کٹس ملیں گی، شرجیل میمن

کراچی(رم نیوز)سندھ حکومت نے صوبے کے کم آمدنی والے اور دور دراز علاقوں کے غریب خاندانوں کے لیے مفت سولر سسٹم دینے کے عمل میں تیزی لا دی ہے۔ اس منصوبے کے تحت مجموعی طور پر 2 لاکھ 75 ہزار مستحق خاندانوں کو مفت سولر کٹس ملیں گی، جن سے وہ بجلی کے بھاری بلوں سے نجات حاصل کر سکیں گے۔

سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن کے مطابق 18 ارب 20 کروڑ روپے کے اس منصوبے کے تحت اب تک 15 ہزار سے زائد گھرانوں کو سولر سسٹمز فراہم کیے جا چکے ہیں، جبکہ تمام 2 لاکھ 75 ہزار خاندانوں کو جون 2027ء تک یہ کٹس فراہم کر دی جائیں گی۔ ہر مستحق گھرانے کو 180 واٹ کا سولر پینل، بیٹری، پنکھا اور ایل ای ڈی لائٹس ملیں گی تاکہ ان کی بنیادی ضروریات پوری ہو سکیں۔