لاہور سمیت پنجاب کے بیشتر اضلاع میں تیز بارش کا امکان

لاہور(رم نیوز)پنجاب میں مون سون کا سلسلہ بدستور جاری ہے اور 24 جولائی تک بارشوں کے دوسرے سپیل کی پیشگوئی کی گئی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور سمیت پنجاب کے بیشتر اضلاع میں گرج چمک کے ساتھ تیز اور ہلکی بارش کا امکان ہے۔ لاہور میں آج بادلوں کی آمدورفت کے ساتھ دوپہر میں مزید بارش متوقع ہے، جبکہ درجہ حرارت 29 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہے گا۔ ایم ڈی واسا نے بارش کے دوران اربن فلڈنگ کے خدشے سے نمٹنے کے لیے تمام آپریشنل عملے اور افسران کو فیلڈ میں رہنے اور نکاسیِ آب کا کام فوری شروع کرنے کی سخت ہدایت کی ہے۔