پاک روس وزرائے خارجہ ملاقات ، تجارت اور توانائی کے شعبوں میں شراکت داری بڑھانے کا عزم

منیلا(رم نیوز)پاکستان اور روس نے تجارت، توانائی اور رابطہ کاری سمیت مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو مزید مضبوط بنانے پر اتفاق کر لیا ہے۔ یہ اتفاق رائے منیلا میں نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور ان کے روسی ہم منصب سرگئی لاوروف کے درمیان ہونے والی ملاقات میں ہوا۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ تعلقات اور عالمی صورتحال کا جائزہ لیتے ہوئے کثیرالجہتی فورمز پر تعاون اور مستقبل میں بھی اعلیٰ سطحی رابطے برقرار رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔