سندھ کے اضلاع میں تیز بارشیں، کراچی میں ابر آلود موسم اور بوندا باندی کی پیشگوئی

کراچی(رم نیوز)بحیرہ عرب سے آنے والی مون سون ہواؤں اور مغربی سلسلوں کے زیرِ اثر سندھ میں مون سون سسٹم فعال ہو گیا ہے، جس کے باعث صوبے کے مختلف اضلاع میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارشوں کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔ محکمہ موسمیات کی رپورٹ کے مطابق ان موسمی حالات کی وجہ سے صوبے کے اکثر علاقوں میں گرمی اور حبس برقرار رہنے کا امکان ہے۔ تاہم، کراچی کے شہریوں کے لیے اگلے تین دنوں کے دوران موسم جزوی سے مکمل ابر آلود رہنے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔ اس دوران شہر اور اس کے ساحلی علاقوں میں صبح اور رات کے اوقات میں ہلکی پھوار اور بوندا باندی کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔