دمبولا(رم نیوز)پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم ٹی ٹوئنٹی سیریز کے وینیو میں جزوی رد و بدل کر دیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق، پاکستان اور سری لنکا کی قومی ویمن ٹیموں کے مابین کھیلی جانے والی 3 ٹی ٹوئنٹی میچوں پر مشتمل سیریز اب ہمبنٹوٹا کے بجائے دمبولا میں منعقد ہوگی۔ ترجمان کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق، وینیو کی تبدیلی کے باوجود سیریز کی تاریخوں میں کوئی رد و بدل نہیں کیا گیا اور تمام میچز اپنے طے شدہ شیڈول کے مطابق ہی کھیلے جائیں گے۔ ٹی ٹوئنٹی سیریز کے تمام میچز ہمبنٹوٹا کے بجائے اب دمبولا میں کھیلے جائیں گے۔ تینوں میچز 31 جولائی، 2 اگست اور 4 اگست کو دمبولا میں ہوں گے۔ون ڈے سیریز کا شیڈول اور وینیو پہلے سے طے شدہ پروگرام کے مطابق برقرار رہے گا۔
پاک سری لنکا ویمن ٹی ٹوئنٹی سیریز، میچز ہمبنٹوٹا سے دمبولا منتقل، شیڈول برقرار