مون سون بارشیں، پنجاب کے دریاؤں اور نالوں میں پانی کی سطح بلند

لاہور(رم نیوز)پنجاب اور بالائی علاقوں میں مون سون بارشوں کے باعث دریاؤں اور ندی نالوں میں پانی کا بہاؤ بڑھ گیا ہے۔ پی ڈی ایم اے کے مطابق دریائے سندھ (تربیلا و چشمہ) اور دریائے چناب (مرالہ، خانکی و قادر آباد) میں نچلے درجے کی سیلابی صورتحال ہے۔ اس کے علاوہ نارووال کے نالہ بسنتر میں درمیانے درجے، جبکہ گجرات کے نالہ بھمبر اور وزیر آباد کے نالہ پلکھو میں نچلے درجے کا سیلاب ہے۔ پی ڈی ایم اے کے مطابق دریائے ستلج، جہلم اور راوی میں پانی کا بہاؤ فی الحال نارمل ہے اور تمام صورتحال پر نظر رکھی جا رہی ہے۔