لاہور(رم نیوز)حکومت پنجاب نے سکیورٹی خدشات کے پیشِ نظر صوبہ بھر میں دفعہ 144 کے تحت کھلی فضا میں ڈرون اڑانے پر پابندی میں مزید 30 دن کی توسیع کر دی ہے۔ محک محکمہ داخلہ پنجاب کے مطابق انٹیلی جنس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو اس سے استثنیٰ حاصل ہو گا، جبکہ ہالز اور مارکیز کے اندر محدود استعمال کی اجازت ہو گی۔ اس کے علاوہ زرعی، آبپاشی اور تحقیقی مقاصد کے لیے ڈرون اڑانے کی تحریری اجازت کے لیے ضلعی سطح پر "سیف ڈرون یوزیج کمیٹی" قائم کر دی گئی ہے۔
پنجاب میں دفعہ 144 میں توسیع: ڈرون اڑانے پر 30 روز کی مزید پابندی عائد