مون سون ، صدر آصف زرداری کی تمام اداروں کو ہائی الرٹ رہنے کی ہدایت

اسلام آباد(رم نیوز)صدر مملکت آصف علی زرداری نے ملک بھر میں جاری مون سون بارشوں کے پیش نظر تمام متعلقہ اداروں کو ہائی الرٹ رہنے اور ریسکیو و امدادی اقدامات تیز کرنے کی ہدایت کی ہے۔ انہوں نے این ڈی ایم اے، پی ڈی ایم ایز اور مقامی اداروں کو باہمی رابطہ مضبوط رکھنے اور گلگت بلتستان، آزاد کشمیر اور نشیبی علاقوں میں صورتحال کی مسلسل نگرانی کا حکم دیا ہے۔ صدر مملکت نے حساس علاقوں میں امدادی سامان پیشگی پہنچانے اور سیاحوں کے تحفظ کے لیے فوری اقدامات پر زور دیا۔ انہوں نے بارشوں میں جاں بحق افراد کے لواحقین سے تعزیت کا اظہار کیا اور عوام کو غیر ضروری سفر سے گریز کرنے کی ہدایت کی۔