اسلام آباد (رم نیوز) وزیراعظم شہباز شریف نے سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ٹیلی فون پر گفتگو کے دوران بحیرہ احمر میں سعودی تیل بردار جہازوں پر حوثی حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے انہیں ناقابلِ قبول اور بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔ وزیراعظم نے واضح کیا کہ حکومت پاکستان، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور پوری قوم اس نازک وقت میں سعودی عرب کے ساتھ کھڑی ہے۔ دونوں رہنماؤں نے بحیرہ احمر اور آبنائے ہرمز میں تجارتی آمدورفت اور خطے کے امن کو یقینی بنانے کے لیے مشترکہ اقدامات پر اتفاق کیا۔
سعودی جہازوں پر حوثی حملوں کی شدید مذمت: وزیراعظم کی ولی عہد سے گفتگو