کراچی(رم نیوز)پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے آخری روز شدید مندی کا رجحان غالب رہا، جس کے باعث انڈیکس 1,800 سے زائد پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 1,69,885 کی سطح پر آ گیا ہے۔ مسلسل دوسرے روز جاری اس گراوٹ کی وجہ سے مارکیٹ اپنی اہم نفسیاتی حد 1,70,000 پوائنٹس برقرار رکھنے میں ناکام رہی۔ یاد رہے کہ گزشتہ روز بھی انڈیکس میں 2,690 پوائنٹس کی بڑی کمی ریکارڈ کی گئی تھی۔
سٹاک مارکیٹ میں مندی:انڈیکس 1 لاکھ 70 ہزار کی حد سے نیچے گر گیا