نئے امریکی ٹیرف پر عالمی تشویش، یورپی یونین، آسٹریلیا اور برازیل کا شدید ردعمل

برسلز(رم نیوز)یورپی یونین، آسٹریلیا اور برازیل نے ٹرمپ انتظامیہ کے نئے تجارتی ٹیرف کو غیر منصفانہ قرار دیا اوراس کو مسترد کر دیا ہے۔ یورپی یونین نے واشنگٹن سے وضاحت طلب کرنے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ آسٹریلیا اور برازیل نے سفارتی کوششوں کا اعلان کیا ہے۔ دوسری طرف، 20 ارب ڈالر کے ٹیرف کا شکار کینیڈا امریکہ کے ساتھ مذاکرات کا راستہ اپنانے پر قائم ہے۔