کراچی(رم نیوز)صدرِ مملکت آصف علی زرداری سے بلاول ہاؤس کراچی میں بلوچستان کے صوبائی وزراء نے ملاقات کی، جس میں صوبے کی مجموعی صورتحال، امن و امان اور جاری ترقیاتی منصوبوں پر تفصیل سے تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات کے دوران صدر زرداری نے کہا کہ بلوچستان کی ترقی اور عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے ترقیاتی منصوبوں پر پیش رفت تیز کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے زور دیا کہ صوبے میں معاشی سرگرمیوں اور امن کے قیام کے لیے تمام ادارے مربوط انداز میں کام کریں۔
صدر مملکت سے بلوچستان کے وزراء کی ملاقات، ترقیاتی منصوبے تیز کرنے کی ہدایت