لاہور(رم نیوز)صوبائی دارالحکومت لاہور میں آج موسم زیادہ تر ابرآلود رہنے اور ہلکی بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے، جبکہ گزشتہ دو سے تین روز کی بارشوں کے باعث گرمی کا زور ٹوٹ گیا ہے اور درجہ حرارت میں نمایاں کمی آئی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق شہر کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 31 اور کم سے کم 27 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔ مون سون سسٹم کے تحت آج صبح فرخ آباد میں سب سے زیادہ 40 ملی میٹر اور گلشن راوی میں 34 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی، جبکہ یہ بارشیں 26 جولائی تک جاری رہنے کی توقع ہے۔
لاہور میں موسم خوشگوار، مزید بارش کی پیشگوئی