دریائے سندھ میں تربیلا اور کالا باغ کے مقام پر نچلے درجے کا سیلاب، چناب میں بہاؤ درمیانے درجے پر آگیا

لاہور(رم نیوز)مون سون بارشوں کے باعث پنجاب کے دریاؤں میں پانی کے بہاؤ میں اضافہ ہوا ہے، جہاں دریائے سندھ میں تربیلا، کالا باغ اور چشمہ کے مقامات پر نچلے درجے کی سیلابی صورتحال ہے۔ پی ڈی ایم اے کے مطابق تربیلا کے مقام پر پانی کا بہاؤ 3 لاکھ 42 ہزار کیوسک ریکارڈ کیا گیا ہے، جبکہ دریائے چناب میں سیلاب کا زور ٹوٹنے کے بعد بہاؤ اونچے سے درمیانے درجے پر آ گیا ہے۔ ڈی جی پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ چناب کے بالائی علاقوں میں بارشیں تھمنے سے صورتحال تدریجاً مستحکم ہو رہی ہے، جبکہ ستلج اور جہلم میں پانی کا بہاؤ فی الوقت نارمل ہے۔