کراچی میں سمندری ہواؤں کی رفتار کم، گرمی کی شدت اور نمی میں اضافے کا امکان

کراچی(رم نیوز)شہر قائد میں سمندری ہواؤں کی رفتار سست ہونے کے باعث درجہ حرارت بڑھنے اور شدید حبس کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق شہر کا مطلع جزوی ابر آلود، گرم اور مرطوب رہے گا جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب بڑھنے سے گرمی کی شدت زیادہ محسوس کی جائے گی۔ آج شہر کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 36 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کی توقع ہے، تاہم اتوار تک صبح اور رات کے اوقات میں مختلف علاقوں میں بوندا باندی کا امکان ہے۔