عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں 100 ڈالر سے تجاوز کر گئیں

لندن(رم نیوز)مشرقِ وسطیٰ میں بڑھتی ہوئی جغرافیائی کشیدگی کے باعث عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ ریکارڈ کیا جا رہا ہے، جہاں برینٹ خام تیل کی قیمت دو ماہ کی بلند ترین سطح 100.5 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی ہے۔ بین الاقوامی مارکیٹ میں ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کی قیمت بھی بڑھ کر 91.65 ڈالر فی بیرل ہو گئی ہے۔ کشیدگی کے باعث اہم بحری گزرگاہ آبنائے ہرمز سے تیل بردار جہازوں کی آمد و رفت شدید متاثر ہوئی ہے اور ٹینکرز کی تعداد دو ماہ کی کم ترین سطح پر آ گئی ہے۔