پاک ونڈیز ٹیسٹ معرکہ کل سے شروع، تاریخی گراؤنڈ پر ٹرافی کی رونمائی

ٹرینیڈاڈ(رم نیوز)پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان سیریز کے آغاز سے قبل برائن لارا کرکٹ اکیڈمی میں ٹیسٹ سیریز کی پروقار ٹرافی کی رونمائی کر دی گئی۔پاکستان کے کپتان بابر اعظم اور ویسٹ انڈیز کے کپتان روسٹن چیز نے ٹرافی کی نقاب کشائی کی اورتصاویر بنوائیں۔ دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ 25 جولائی سے شروع ہوگا، جو برائن لارا اکیڈمی کے گراؤنڈ پر کھیلا جانے والا پہلا بین الاقوامی ٹیسٹ میچ ہو گا۔