بشکیک(رم نیوز)ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی شنگھائی تعاون تنظیم کے وزرائے خارجہ کے سالانہ اجلاس میں شرکت کے لیے کرغزستان پہنچ گئے، جہاں بشکیک میں ان کا پرجوش استقبال کیا گیا۔ اس اہم اجلاس میں پاکستان، چین، روس اور بھارت کے وزرائے خارجہ بھی شریک ہیں، جہاں علاقائی سکیورٹی، انسدادِ دہشت گردی اور معاشی تعاون پر تبادلہ خیال کیا جا رہا ہے۔ عالمی کشیدگی کے اس دور میں ماہرین اس اجلاس کو رکن ممالک کے درمیان سفارتی تعلقات اور باہمی تعاون مضبوط بنانے کے لیے انتہائی اہم قرار دے رہے ہیں۔
شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس، ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی بشکیک پہنچ گئے