کراچی(رم نیوز)وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے پولیس کی پاسنگ آؤٹ پریڈ سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت پولیس کو جدید خطوط پر استوار کرنے اور اس کی استعداد کار میں اضافے کے لیے تمام وسائل مہیا کر رہی ہے۔ انہوں نے امن و امان کی بحالی میں پولیس کے کردار کی تعریف کی اور نئے پاس آؤٹ ہونے والے جوانوں کو مبارکباد دیتے ہوئے ہدایت کی کہ وہ دیانتداری، پیشہ ورانہ مہارت اور قانون کی بالادستی کو اپنی پہچان بنائیں۔
سندھ حکومت پولیس فورس کو جدید سہولیات اور بہترین تربیت فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہے: مراد علی شاہ