نیب کیسز سننا ہمارا اختیار نہیں، اپیلیں وفاقی آئینی عدالت کو منتقل: سپریم کورٹ

اسلام آباد(رم نیوز)سپریم کورٹ نے نیب مقدمات سے متعلق بڑا فیصلہ سناتے ہوئے واضح کیا ہے کہ نیب کیسز کی مرکزی اپیلوں اور ضمانت کی درخواستوں کی سماعت اب سپریم کورٹ کے اختیار میں نہیں رہی۔ جسٹس محمد علی مظہر کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ نیب قانون میں ہونے والی نئی ترمیم کے بعد یہ تمام اختیارات وفاقی آئینی عدالت کو سونپ دیے گئے ہیں۔ آئین کے آرٹیکل 175 اے اور ایف کے تحت بانی پی ٹی آئی کے ضمانت کیس سمیت تمام زیر التوا نیب مقدمات اب خود بخود وفاقی آئینی عدالت کو منتقل تصور ہوں گے۔