اسلام آباد / واشنگٹن(رم نیوز)پاکستان سے امریکہ برآمد کی جانے والی اشیا میں رپورٹ کے مطابق سب سے بڑا 90 فیصد حصہ ٹیکسٹائل کا ہے، جبکہ چمڑا، کھیلوں کا سامان، قالین اور سیمنٹ بھی بھیجے جاتے ہیں۔ دوسری طرف، امریکہ سے پاکستان کو خام کپاس، سٹیل، مشینری، کیمیکلز اور ادویات درآمد کی جاتی ہیں۔ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے امریکی صنعت کے تحفظ کے لیے محصولات کو بطور ہتھیار استعمال کیا جا رہا ہے۔ اپریل 2025 میں نافذ کردہ 50 فیصد تک ٹیرف کو رواں سال فروری میں امریکی سپریم کورٹ نے کالعدم قرار دیا تھا، جس کے بعد وائٹ ہاؤس اب متبادل قوانین کے ذریعے پاکستان سمیت عالمی تجارتی شراکت داروں پر اضافی ٹیرف لاگو کر رہا ہے، جس سے پاکستانی برآمدات پر گہرے اثرات مرتب ہو سکتے ہیں۔ واضح رہے کہ امریکہ کی اس جارحانہ تجارتی پالیسی اور نئے ٹیرف کے باعث نہ صرف پاکستان بلکہ چین، کینیڈا اور برازیل جیسے عالمی تجارتی شراکت دار بھی متاثر ہو رہے ہیں۔
پاک امریکہ تجارت کا 90 فیصد حصہ ٹیکسٹائل، امریکی اقدامات کا کتنا اثر پڑے گا؟