نئی دہلی(رم نیوز)امتحانی پرچے لیک ہونے کے معاملے پر مودی سرکار کے خلاف بھارتی نوجوانوں کا احتجاج دارالحکومت نئی دہلی سے نکل کر ممبئی، پٹنہ، کیرالہ اور گوا سمیت مختلف شہروں تک پھیل گیا ہے۔ سڑکوں پر موجود سینکڑوں نوجوانوں اور تنظیم ’کاکروچ جنتا پارٹی‘ نے وزیراعظم کے نوٹس کو ناکافی قرار دیتے ہوئے مرکزی وزیرِ تعلیم کے فوری استعفے کا مطالبہ کیا ہے۔ دوسری جانب، اس احتجاج کو اہم شخصیات کی حمایت بھی حاصل ہو رہی ہے؛ لداخ کے معروف ماہرِ تعلیم سونم وانگ چک نے 26 روز بعد اپنی بھوک ہڑتال ختم کر دی ہے، جبکہ نامور اداکارہ شبانہ اعظمی نے مظاہرے میں پہنچ کرنوجوانوں کا حوصلہ بڑھایا۔
پرچے لیک سکینڈل، بھارتی نوجوانوں کا احتجاج دہلی سے ممبئی اور کیرالہ تک پھیل گیا