واشنگٹن (رم نیوز)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران اس وقت امریکہ سے رابطے میں ہے اور معاہدہ کرنا چاہتا ہے، جبکہ وہ بھی ایران کی بات سننے کے لیے تیار ہیں۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے واضح کیا کہ ایران کو کسی صورت جوہری ہتھیار حاصل نہیں کرنے دیے جائیں گے۔ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ امریکی کارروائیوں سے ایران کی فوجی صلاحیت کو شدید نقصان پہنچا ہے اور اس کی بحری و فضائی طاقت تقریباً ختم ہو چکی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایران مذاکرات میں اب زیادہ سنجیدگی کا مظاہرہ کر رہا ہے، اور ہمارے پاس دو آپشنز ہیں؛ یا تو حملے جاری رکھے جائیں یا کسی معاہدے پر پہنچا جائے۔
ایران امریکہ سے معاہدہ کرنا چاہتا ہے، مذاکرات کے دروازے کھلے ہیں: ڈونلڈ ٹرمپ