لاہور اور کراچی میں موسلادھار بارش

لاہور (رم نیوز)لاہور اور کراچی میں رات بھر وقفے وقفے سے ہونے والی موسلادھار بارش کے باعث نشیبی علاقے زیر آب آگئے۔ بارش کے باعث دونوں شہروں میں درجنوں فیڈرز ٹرپ کر گئے جس سے بجلی کی سپلائی معطل ہوئی۔ این ڈی ایم اے کے مطابق ملک بھر میں بارشوں کے دوران گزشتہ 24 گھنٹوں میں 9 افراد جاں بحق اور 54 زخمی ہوئے ہیں، جبکہ 26 جون سے اب تک مجموعی طور پر 81 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔