لندن (رم نیوز)وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی سے برطانوی ہاؤس آف لارڈز کے رکن لارڈ ضمیر چوہدری نے ملاقات کی ہے، جس میں خطے میں امن اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات کے دوران برطانوی رکنِ پارلیمنٹ نے خطے میں امن کے لیے پاکستان کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم اور عسکری قیادت نے علاقائی استحکام کے لیے قابلِ تحسین اقدامات کیے ہیں، اور حکومت کی مثبت پالیسیوں سے پاکستان میں سرمایہ کاری کے مواقع بڑھ رہے ہیں۔ وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ خطے میں پائیدار امن کے لیے پاکستان کی مشترکہ کوششیں جاری ہیں اور اُمید ہے کہ ان کاوشوں کے مثبت نتائج برآمد ہوں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان میں سرمایہ کاری کے لیے وسیع مواقع موجود ہیں، جہاں سرمایہ کاروں کا خیرمقدم کیا جائے گا اور انہیں ہر ممکنہ سہولت فراہم کی جائے گی۔
خطے میں پائیدار امن کیلئے پاکستان کی مشترکہ کوششیں جاری ہیں: محسن نقوی