اسلام آباد (رم نیوز)حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا ہے، جس کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔اعلان کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 3 روپے 66 پیسے فی لٹر اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد نئی قیمت 335 روپے 18 پیسے فی لٹر ہو گئی ہے۔ ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 4 روپے 80 پیسے فی لٹر اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد نئی قیمت 383 روپے 46 پیسے فی لٹر مقرر کر دی گئی ہے۔
پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ، نئی قیمتیں جاری