تہران (رم نیوز)ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ امریکہ کے ساتھ پیغامات کا تبادلہ جاری ہے اور ثالثی کا کوئی مسئلہ نہیں، تاہم ایران امریکہ کا دھمکی آمیز رویہ ہرگز قبول نہیں کرے گا۔ شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے واضح کیا کہ ایران دباؤ کے سامنے نہیں جھکے گا، اور مطالبات کی منظوری تک جنگ بندی نہیں ہوگی۔
امریکہ سے پیغامات کا تبادلہ جاری،ایران دباؤ کے سامنے نہیں جھکے گا: ایرانی وزیر خارجہ