پشاور (رم نیوز)خیبر پختونخوا کے مختلف اضلاع میں 24 سے 27 جولائی تک بارش کی پیشگوئی کے بعد پی ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کر دیا ہے۔ چترال، سوات، دیر، شانگلہ، بٹگرام، مانسہرہ اور ایبٹ آباد میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔ پی ڈی ایم اے کے مطابق تیز ہواؤں اور آسمانی بجلی سے فصلوں، کمزور تعمیرات، سولر پینلز اور بجلی کے کھمبوں کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔
کے پی میں 27 جولائی تک بارش اور لینڈ سلائیڈنگ کا الرٹ، پی ڈی ایم اے کی ہدایات جاری