گجرات میں 25 سال کا بدترین سیلاب، ریڈ الرٹ جاری

نئی دہلی (رم نیوز)بھارت میں مون سون کے شدید سپیل کے باعث ریاست گجرات میں سیلابی صورتحال پیدا ہو گئی ہے، جہاں سورت، احمد آباد اور نوساڑی کے متعدد علاقے زیر آب آ گئے ہیں۔ موسلا دھار بارشوں کے باعث سڑکیں اور کچی آبادیاں پانی میں ڈوب گئی ہیں جبکہ کئی مقامات پر 10 فٹ تک پانی جمع ہونے سے معمولاتِ زندگی معطل ہو گئے ہیں۔ رپورٹس کے مطابق احمد آباد میں 25 برس بعد بدترین سیلابی صورتحال دیکھی جا رہی ہے۔ صورتحال سے نمٹنے کے لیے بھارتی فوج اور نیشنل ڈیزاسٹر ریسپانس فورس (این ڈی آر ایف) کی جانب سے امدادی اور ریسکیو کارروائیاں جاری ہیں، جبکہ محکمہ موسمیات نے مزید غیر معمولی بارشوں کی پیشگوئی کرتے ہوئے ریڈ الرٹ جاری کر دیا ہے۔