ونڈیز کے خلاف سیریز، عبداللہ فضل کی انجری دھچکا ہے مگر پُراعتماد ہیں: بابر اعظم

ٹرینیڈاڈ اور ٹوباگو (رم نیوز)قومی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا ہے کہ ٹیم ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز کے لیے مکمل طور پر تیار ہے اور گزشتہ دو ماہ سے بھرپور محنت کی گئی ہے۔ دوبارہ قیادت ملنے پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ماضی کے تجربات سے سیکھ کر ٹیم کے مفاد میں فیصلے کریں گے۔ موجودہ سکواڈ سینئر اور جونیئر کھلاڑیوں کا بہترین امتزاج ہے۔ بابر اعظم نے تصدیق کی کہ بیٹر عبداللہ فضل انجری کے باعث سیریز سے باہر ہو گئے ہیں جو کہ ٹیم کے لیے ایک دھچکا ہے، تاہم دیگر کھلاڑی اس کمی کو پورا کرنے کی بھرپور کوشش کریں گے۔