کراچی (رم نیوز)محکمہ موسمیات کے مطابق آج کراچی میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا جبکہ مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے ساتھ چند مقامات پر ہلکی بوندا باندی کا بھی امکان ہے۔ فضا میں نمی کا تناسب 78 فیصد ہونے سے حبس میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جبکہ جنوب مغرب سے چلنے والی ہواؤں کی رفتار 7 کلومیٹر فی گھنٹہ ہے۔ محکمہ موسمیات کا بتانا ہے کہ دن بھر زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 34 سے 36 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان رہنے کی توقع ہے۔
حبس اور گرمی کی لہر، کراچی میں بوندا باندی کا امکان