مون سون, پنجاب میں دفعہ 144 کا نفاذ، عوامی مقامات پر پانی میں نہانے پر بھی پابندی

لاہور(رم نیوز)محکمہ داخلہ پنجاب نے مون سون کی طوفانی بارشوں کے دوران قیمتی جانوں کے تحفظ کے لیے صوبے بھر میں 60 روز کے لیے دفعہ 144 نافذ کر دی ہے۔ جاری کردہ نوٹیفیکیشن کے مطابق دریاؤں، ڈیموں، نہروں اور جھیلوں میں تیراکی اور بغیر اجازت کشتی رانی پر پابندی ہوگی۔ اس کے علاوہ گلیوں، سڑکوں اور عوامی مقامات پر بارش کے جمع شدہ پانی میں نہانے پر بھی پابندی عائد کی گئی ہے۔ محکمہ داخلہ نے تمام قانون نافذ کرنے والے اداروں اور ضلعی انتظامیہ کو اس حکم نامے پر سختی سے عملدرآمد کرانے کی ہدایات جاری کر دی ہیں۔