مون سون کا نیا سلسلہ: ملک کے بیشتر علاقوں میں بارش اور گرج چمک کی پیشگوئی

اسلام آباد(رم نیوز)محکمہ موسمیات نے ملک بھر میں مون سون کے نئے سلسلے کے تحت آج تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کی ہے۔ بارش کا یہ سلسلہ سندھ، پنجاب، خیبر پختونخوا، بلوچستان، گلگت بلتستان اور کشمیر میں متوقع ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق تھرپارکر، عمرکوٹ اور میرپور خاص سمیت بعض مقامات پر موسلادھار بارش کا امکان ہے، جبکہ کراچی میں بھی ہلکی بارش یا بوندا باندی ہو سکتی ہے۔ اس کے علاوہ، ڈیرہ غازی خان اور شمال مشرقی بلوچستان میں موسلا دھار بارش کے باعث مقامی ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ بھی ظاہر کیا گیا ہے۔