سٹیٹ بینک کی مانیٹری پالیسی کا اعلان آج، شرح سود 11.5 فیصد پر برقرار رہنے کا امکان

کراچی (رم نیوز)سٹیٹ بینک آف پاکستان کی مانیٹری پالیسی کمیٹی کا اہم اجلاس آج ہو رہا ہے، جس میں ملکی معیشت کی صورتحال کا جائزہ لے کر شرحِ سود میں ردوبدل یا اسے برقرار رکھنے کا حتمی فیصلہ کیا جائے گا۔ اجلاس کے بعد گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد پریس کانفرنس کے ذریعے مانیٹری پالیسی کے فیصلوں کا اعلان کریں گے۔