پاک قطر ثالثی، ایران اور امریکہ کشیدگی برقرار، تہران کا خودمختاری کے دفاع پر زور

تہران(رم نیوز)ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی کا کہنا ہے کہ پاکستان اور قطر جیسے ثالث ممالک کے ذریعے ایران اور امریکہ کے مابین پیغامات کا تبادلہ جاری ہے، مگر ایران کی اولین ترجیح ملکی خودمختاری کا تحفظ ہے۔ غیر ملکی نشریاتی ادارے سے گفتگو میں انہوں نے مؤقف اپنایا کہ امریکہ نے معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے مذاکرات کے دوران حملے کیے اور ایران کے منجمد اثاثے بحال کرنے سے گریز کیا۔ ادھر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا دعویٰ ہے کہ ایران مذاکرات میں سنجیدہ نہیں اور معاہدوں کی پاسداری نہیں کرتا۔