امریکہ ایران تناؤ میں عارضی وقفہ، خام تیل کی قیمتوں میں کمی

لاہور/واشنگٹن(رم نیوز)امریکہ اور ایران کے درمیان جاری کشیدگی میں کمی اور حملے عارضی طور پر روکنے کے فیصلے کے بعد عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ رپورٹس کے مطابق، اس پیش رفت کے بعد عالمی مارکیٹ میں برینٹ خام تیل کی قیمت 5.8 فیصد کمی کے بعد 91.20 ڈالر فی بیرل پر آگئی ہے، جبکہ امریکی خام تیل (ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ) 5.5 فیصد کمی کے ساتھ 84.40 ڈالر فی بیرل پر ٹریڈ ہو رہا ہے۔ یاد رہے کہ اس سے قبل بڑھتی ہوئی کشیدگی کے باعث تیل کی قیمتیں 100 ڈالر فی بیرل سے بھی اوپر چلی گئی تھیں