لاہور(رم نیوز)پاکستان انڈر 21 ہاکی ٹیم عمان کی سینئر نیشنل ٹیم کے خلاف پانچ میچوں کی ٹیسٹ سیریز کھیلنے کے لیے مسقط روانہ ہو چکی ہے۔ پاکستان ہاکی فیڈریشن (پی ایچ ایف) کے مطابق، ٹیم کے ہمراہ جانے والے کوچنگ اسٹاف میں ہیڈ کوچ اولمپیئن ایاز محمود، کوچ اولمپیئن سمیر حسین اور کوچ اظفر یعقوب شامل ہیں۔ پی ایچ ایف کی جانب سے جاری کردہ شیڈول کے مطابق دونوں ٹیموں کے درمیان میچز درج ذیل تاریخوں کو کھیلے جائیں گے۔پہلا ٹیسٹ میچ 29 جولائی،دوسرا ٹیسٹ میچ 31 جولائی،تیسرا ٹیسٹ میچ یکم اگست، چوتھا ٹیسٹ میچ 2 اگست ، پانچواں ٹیسٹ میچ 4 اگست ہوگا۔
عمان سے ٹیسٹ سیریز، پاکستان انڈر 21 ہاکی ٹیم مسقط روانہ ہوگئی