ٹی 20 ورلڈ کپ 2028: میزبانی کے لیے صرف 8 سے 10 شہروں کا انتخاب متوقع

سڈنی(رم نیوز)آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2028 کے لیے آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے 14 شہروں نے میزبانی کی پیشکش کی ہے، جن میں سے آئی سی سی کی گائیڈ لائنز کے تحت 8 سے 10 شہروں کا انتخاب کیا جائے گا۔ آسٹریلوی میڈیا کے مطابق کم شہروں کے انتخاب کا مقصد آپریشنز کو آسان بنانا اور ٹیموں و فینز کا سفر کم کرنا ہے، جبکہ فائنل کی میزبانی میلبرن کرکٹ گراؤنڈ کو ملے گی۔