میرپور(رم نیوز)آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے پہلے مرحلے میں میرپور ڈویژن (میرپور، کوٹلی اور بھمبر) کے 13 میں سے 11 حلقوں کے غیر حتمی نتائج کے مطابق مسلم لیگ (ن) نے 8 نشستیں جیت کر نمایاں برتری حاصل کر لی ہے، جبکہ پاکستان پیپلز پارٹی نے 3 نشستوں پر کامیابی حاصل کی ہے۔ باقی 2 حلقوں (ایل اے 6 اور ایل اے 10) کے نتائج آنا ابھی باقی ہیں۔
آزاد کشمیر انتخابات ،میرپور ڈویژن کے غیر حتمی نتائج کا سلسلہ جاری