نیویارک(رم نیوز) اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیلی بستیوں کے توسیعی منصوبوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ یہ اقدام بین الاقوامی قانون کی صریح خلاف ورزی ہے۔ انتونیو گوتریس کا کہنا ہے کہ فلسطینی علاقوں میں قائم یہ اسرائیلی آبادکار بستیاں کوئی قانونی حیثیت نہیں رکھتیں اور خطے میں پائیدار امن کے قیام کی راہ میں ایک بڑی رکاوٹ ہیں۔ انہوں نے خبردار کیا کہ اسرائیلی آبادکاری کی یہ پالیسی دو ریاستی حل اور دونوں عوام کے درمیان منصفانہ، دیرپا اور جامع امن کے راستے کو متاثر کر رہی ہے۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے شہریوں کے تحفظ کو یقینی بنانے اور بین الاقوامی انسانی حقوق کی خلاف ورزی کرنے والوں کے کڑے احتساب پر بھی زور دیا ہے۔
مقبوضہ مغربی کنارے میں بستیوں کی توسیع، اقوام متحدہ کی شدید مذمت، بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی قرار دے دیا