ای سی سی کی منظوری، برآمدات کے فروغ کے لیے جامع پیکیج اور نئی مالیاتی سکیمیں متعارف

اسلام آباد (رم نیوز) اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) کے اجلاس میں ملکی برآمدات بڑھانے کے لیے جامع پیکیج کی منظوری دے دی گئی ہے، جس کے تحت تین نئی ایکسپورٹ فنانس اور ریبیٹ سکیمیں متعارف کرائی گئی ہیں۔ اجلاس میں آئی پی پیز کے مقدمات کے لیے 4 ارب روپے کی گرانٹ، بند جنکوز کے پنشنرز کی منتقلی اور توانائی کے شعبے سے متعلق دیگر اہم فیصلوں کی بھی منظوری دی گئی۔