اسلام آباد (رم نیوز)وزیر اعظم شہباز شریف سے چینی سفیر جیانگ زائی ڈونگ نے ملاقات کی، جس میں دوطرفہ تعلقات اور باہمی تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات کے دوران پاک چین سٹریٹجک شراکت داری کو مزید مستحکم کرنے اور مئی میں دورہ چین کے دوران طے پانے والے معاہدوں پر عملدرآمد جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔ چینی سفیر نے پاکستان کی سماجی و معاشی ترقی کے لیے ہر ممکن تعاون جاری رکھنے کی یقین دہانی بھی کرائی۔
وزیر اعظم شہباز شریف اور چینی سفیر کی ملاقات، پاک چین سٹریٹجک شراکت داری مزید مضبوط بنانے کا عزم