پاکستان سٹاک مارکیٹ ، انڈیکس میں 800 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ

کراچی(رم نیوز) کاروباری ہفتے کے دوسرے روز پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز پر مثبت رجحان دیکھا گیا ہے۔ ٹریڈنگ کے دوران 800 سے زائد پوائنٹس کے اضافے کے بعد 100 انڈیکس ایک لاکھ 79 ہزار 123 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا ہے۔ یاد رہے کہ گزشتہ کاروباری دن کے اختتام پر بھی انڈیکس ایک لاکھ 78 ہزار 262 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔