2030 تک ہیپاٹائٹس سی کا خاتمہ, صدر اور وزیراعظم کا عزم کا اعادہ

اسلام آباد (رم نیوز) عالمی یوم ہیپاٹائٹس پر صدر آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف نے 2030 تک پاکستان سے ہیپاٹائٹس سی کے خاتمے کا عزم ظاہر کیا ہے۔ وزیراعظم نے بتایا کہ مفت سکریننگ اور علاج کا قومی پروگرام جاری ہے جبکہ غیر معیاری سرنجوں پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ صدر مملکت نے بروقت تشخیص اور مؤثر قانون سازی کو ناگزیر قرار دیا۔